فلسطین کی سرزمین پر کربلا برپہ ہے اسرائیلی فوجیں غزہ کے مظلوموں پر ظلم و ستم ڈھارہی ہیں،آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے
حکمراں بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کریں ظلم کا مظلوم کی آہیں سسکیاں ظالم حکمرانوں کو ان کےانجام تک ضرورپہنچائیں گی
جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے لیاقت میڈئکل یونیورسٹی جامشورو میں یوم حسین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کربلا کے میدان میں اپنا سب کچھ اللہ کی راہ میں قربان کرکے قیامت تک آنے والی امت مصطفےٰ ﷺ کو یہ سبق دے دیا کہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے اور اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد آج حسینیت کے علمبردار دنیا بھر میں مظلوموں کی آواز بنے ہیں جبکہ یزید کے پیروکار سازشوں میں مصروف دنیا کے امن کو تباہ کرنے کے درپے ہیں بیت المقدس قبلہ اول فلسطین کی سرزمین پر کربلا برپہ ہے اسرائیلی فوج غزہ کے مظلوموں پر ظلم و ستم ڈھارہی ہیں،آگ و خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے کوئی اسلامی ملک ان مظلوموں کی دادرسی کیلئے تیار نہیں اسماعیل ہنیہ نے علم جہاد بلند کیااور فلسطین کی آزادی کی جدوجہد میں اپنے خاندان کے 70لوگوں کی قربانی دی اور پھر اپنی جان بھی قربان کردی،ان کاعزم تھا کہ فلسطین ضرور آزاد ہوگااور مسجد اقصیٰ پر اسلام کا پرچم لہرائے گاآزادی کی جدوجہد بڑی قیمت مانگتی ہے فلسطین کے مسلمان،کشمیر کے مسلمان صہیونی اور ہندود کے ظلم و جبر سے نجات کیلئے آزادی کی بے مثال تاریخ رقم کررہے ہیں پاکستان کی وزارت نے اسماعیل ہینہ کی شہادت پر جو بیان جاری کیا اس میں سے امریکی غلام حکمرانوں نے اسرائیل کی مذمت کے الفاظ نکلوا کرامریکہ اور اسرائیل کو اپنی مکمل غلامی کا یقین دلا دیا ہے ان امریکہ اور اسرائیل کے غلاموں کے خلاف بنگلہ دیش کی طرح عوام منظم ہو جائیں اب وقت آگیا ہے کہ ان امریکی غلاموں سے ملک و قوم کو نجات دلائی جائے جو پاکستان کے عوام کا عرصہ حیات تنگ کئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے احکامات پر عوام پر ظلم ستم کے پہاڑ توڑے جارہے کہیں بجلی اور گیس کے بلوں میں ظالمانہ ٹیکسوں کے ذریعہ عوام کو مسلسل دبایا جارہا ہے تو کہیں کیپسٹی چارجز کے نام پر عوام کا خون نچوڑا جارہا ہے حکمراں بنگلہ دیش کے حالات سے سبق حاصل کریں ظلم کا یہ نظام اب نہیں چلے گامظلوم کی آہیں اور سسکیاں ظالم حکمرانوں کو ان کے انجام تک ضرور پہنچائیں گی انہوں نے کہا کہ ایران فلسطین کی بھرپور مدد کررہا ہے جو امریکی غلام کو کسی صورت برداشت نہیں ہو رہا یہی وجہ ہے کہ سازش کے تحت اسماعیل ہنیہ کو ایران میں شہید کیا گیاتاکہ مظلوم کیلئے بلند ہونے والی اس آواز کو بھی دبا دیا جائے اور ایران فلسطینیوں کی مدد سے باز آجائے فلسطینیوں اور ایران کے درمیان خلیج پیدا کردی جائے بظاہرتو وہ اپنی سازش میں کامیاب ہو گئے لیکن فلسطین کی عوام اور حماس کی قیادت نے ان سازشی عناصر کی تمام تر سازشوں کو اپنے بیانات کے ذریعہ ناکام بنا کر ایران کی مدد اور حمایت کا برملا اظہار کر کے کفر کی طاغوتی قوتوں کو پیغام دے دیا ہے کہ ایران اور فلسطینیوں کے درمیان نفرت کی دیوار کھڑی کرنے والوں کی کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حکمراں بھی لڑاؤ اور حکومت کرو کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکاکر مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی سازشیں کی جارہی ہیں ملی یکجہتی کونسل نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنادیا ہے ہنزہ،پارا چنار اور بنوں میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے اور مسلمانوں کے خون سے ہولی کھلنے کی سازشیں کی جاتی رہی ہیں زمین کے تنازعہ کو فرقہ وارانہ فسادات میں تبدیل کرکے مسلمانوں کو آپس میں دست وگربیاں کرنے کی تمام سازشیں بے نقاب ہو چکی ہیں ملی یکجہتی کونسل نے بروقت اقدامات کر کے ان سازشوں کا قلاقمع کردیا ہے،اسلام دشمن طاغوتی قوتیں پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکاکر اپنے مذموم عزائم حاصل کرنا چاہتی ہیں وقت آگیا ہے عوام بیدار ہوں اور بنگلہ دیش کی طرح میدان عمل میں نکل کر عملی کردار ادا کریں انشاء اللہ ان بزدل حکمرانوں کو کہیں پناہ نہیں ملے گی۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان 03453556611,03123015254