127

جمعیت علماء پاکستان سندھ کے انتخابات صاحبزادہ افتخار احمد عباسی صدر،حافظ محمد سموں سینئر نائب صدر،اور حافظ محمد اشفاق حسین قادری جنرل سیکریٹری منتخب

نومنتخب عہدیداران سے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے حلف لیا

7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی تقریبات شاندار انداز سے منائیں گے ملک بھر میں جلسے،جلوس ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوں گے
جمعیت علماء پاکستان سندھ کاانتخابی اجلاس زیر صدارت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر صدر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل زیر نگرانی صوبائی الیکشن کمیشن ناظم علی آرائیں اور ڈاکٹر یونس دانش رکن الاسلام جامعہ مجددیہ حیدرآبادمیں ہوا جس میں صاحبزادہ افتخار احمد عباسی (باندھی) جمعیت علماء پاکستان سندھ کے صدر،حافظ محمد سموں (تلہار) سینئر نائب صدر،اور حافظ محمد اشفاق حسین قادری(حیدرآباد)سندھ کے جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے نومنتخب عہدیداران سے قائد جمعیت ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیرنے حلف لیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت کا تحفظ ہمارے منشور کا بنیادی جزہے جس پر عمل کرکے مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کاہم فریضہ انجام دے رہے ہیں اور اللہ کا شکر ہے کہ وہ ہم سے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کاکام لے رہا ہے 7ستمبر کو تحفظ ختم نبوت کی گولڈن جوبلی تقریبات شاندار انداز سے منائیں گے ملک بھر میں جلسے،جلوس ریلیاں اور اجتماعات منعقد ہوں گے اس ضمن میں 5ستمبر کواسلام آباد میں قومی ختم نبوت آل پارٹیز کانفرنس منعقد کی جاہی ہے جس میں ملک کی تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کے مختصر فیصلے سے امت مسلمہ کی بے چینی دور ہو گئی ہے ہمیں امید ہے کہ تفصیلی فیصلے میں بھی قرآن و سنت،آئین و دستور اور عوام کی امنگوں کا خیال رکھا جائے گاانہوں نے نومنتخب صوبائی قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ پر بڑی بھاری ذمہ داری عائد کی ہے،امید ہے جے یو پی کی شوریٰ نے آپ پر جو اعتماد کیا ہے اس پرآپ پورا اتریں گے اور سندھ بھر میں جمعیت علماء پاکستان کو ضلع،تحصیل،اور یوسی سطح پر منظم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ختم نبوت اور ناموس رسالت کے عظیم مشن سے وابستہ ہو جاتا ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اس پر نظر کرم ہوتی ہے مجھے امید ہے کہ آپ نظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ اور مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ کیلئے شب روز جدوجہد کریں گے اور جماعت کے کام کو منظم کرنے میں ممد و معاون ثابت ہوں گے انہوں نے کہاکہ سندھ میں ڈاکو راج ہے ڈویروں جاگیر داروں نے سندھ کی عوام کویر غمال بنایا ہوا ہے،امن و امان کی صورتحال دن بدن ابتر ہوتی جارہی ہے نیاء تعلیمی سال شروع ہونے کے باوجود درسی کتب کی فراہمی اب تک ممکن نہیں ہو سکی ہے،ہسپتالوں میں ادویات کا فقدان ہے مریض دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں بجلی اور کیس کے نرخوں نے عوام کی چیخیں نکال دی ہیں جبکہ حکمراں چین کی بانسری بجا رہے ہیں اب وقت آگیا ہے کہ قوم منظم ہو اور عوام کا استحصال کرنے والوں سے حساب لے۔
جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان 03453556611,03123015254

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں