75

جشن آزادی کے موقع پرقوم عہد کرے کہ پاکستان جس مقصد کیلئے قائم ہوا تھا سب ملکر اس مقصد کو پورا کریں گے صاحبزادہ ابو الخیرمحمد زبیر

قوم اللہ کی ناشکری سے توبہ کرے اور اسلامی احکامات کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں انکا مقابلہ کرکے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلام کا گھوارہ بنائے

جشن آزادی کے موقع پر جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس موقعہ پر قوم عہد کرے کہ پاکستان جس مقصد کیلئے قائم ہوا تھا سب ملکر اس مقصد کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں جانوں،خاندانوں،مال،اولاد اور گھر بار کی قربانیاں اس لئے دی گئیں تھیں کہ ایک خطہ ایسا ہو گا جہاں اسلامی احکامات کے نفاذ کی ہم بہاریں دیکھیں گے لیکن افسوس اسلامی احکامات کا نفاذ تو بہت دور کی بات رہی یہاں تو اسلامی احکامات کے خلاف اقدامات ہورہے ہیں جو اللہ کی اس عظیم نعمت کی ناشکری کرنے کے مترادف ہے لہذا قوم اس ناشکری سے توبہ کرے اور اسلامی احکامات کے خلاف جو سازشیں ہورہی ہیں انکا مقابلہ کرکے پاکستان کو صحیح معنوں میں اسلام کا گھوارہ بناکر اللہ کا شکر ادا کرے۔

جاری کردہ میڈیا سیل جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل03453556611,03123015254,www.jupnoorni.com

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں