دعوت اسلامی

دعوت اسلامی

دعوت اسلامی تبلیغ قرآن و سنت کی ایک عالمگیر،غیر سیاسی اور پر امن تحریک ہے اس وقت دعوت اسلامی کا پیغام دنیا کے کم و بیش 200ممالک میں پہنچ چکا ہے۔
تاسیسی اجلاس: حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی رہائشگاہ پر1981؁ء مین اکابرین کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں علامہ ارشد القادری،علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی اور صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سمیت متعدد اکابرین نے شرکت کی اس اجلاس میں تبلیغ دین متین کیلئے دعوت اسلامی کے نام سے ایک تنظیم بنانے کا فیصلہ ہوااور اتفاق رائے سے مولانا محمد الیاس قادری کو اس تنظیم کی ذمہ داری سونپی گئی
تاسیسی اجتماع:انہی اکابرین کے مشورے سے اس نئی تنظیم کے تحت کراچی میں ایک عظیم الشان تاسیسی تبلیغی اجتماعکا فیصلہ ہوا جس کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی اور علامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی نے پاکستان بھر کے عوام اہلسنت کو اس اجتماع میں آنے کی ہدایت کی چنانچہ یہ تاریخی تاسیسی اجتماع کراچی کے ککری گروانڈ میں منعقدہواعلامہ سید احمد سعید شاہ کاظمی کے علاوہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیرنے بھی اس اجتماع سے خطاب فرمایا۔
تبلیغ اسلام: دعوت اسلامی 200سے زائد ملکوں میں تادم تحریر کم و بیش 92شعبہ جات میں تبلیغ اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے۔مدینی قافلے پاکستان اور دنیا بھر جاتے ہیں علاقائی،تحصیل،ضلع،ڈویژن، صوبائی سطح پر اجتماعات منعقد کئے جاتے ہیں،دھشت گردی کے ممکنہ خطرات کے باعث 3سال سے سالانہ اجتماع نہیں ہو سکا۔
مرکز:دعوت اسلامی کا مرکز کراچی پاکستان میں فیضان مدینہ کے نام سے ہے اس کے علاوہ بھی پاکستان و دنیا بھر میں فیضان مدینہ کے نام سے زیلی مراکز ہیں۔جن کی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔
منشور: دعوت اسلامی کا منشور ہے کہ”مجھے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے“۔
جدید ذرائع: دعوت اسلامی کا اپنا ذرائع ابلاغ کا ایک وسیع نظام ہے۔دعوت اسلامی نے 1996؁ء میں ہی اپنی ویب سائیٹ بنالی تھی،جو اردو میں پہلی اسلامی ویب سائیٹ ہے۔2009؁ء مدنی چینل کے نام سے ٹی وی چینل شروع کیا ہے،جس پر اردو،عربی،انگریزی،بنگلہ،ہندی وغیرہ میں دینی نشریات ہوتی ہیں،یہ پاکستان کا پہلا چینل ہے جو موسیقی اور اشتہارات نہیں دیکھاتا۔یہ چینل دنیا کی5سیٹلائٹس سے نشر ہوتا ہے۔
تعلیمی ادارے: دعوت اسلامی نے فیضان مدینہ، مدرسۃ المدینہ،دارالمدینہ اور جامعۃ المدینہ جیسے ناموں سے دنیا بھر میں سینکڑوں دینی اورعصری تعلیم و تربیت کیلئے ادارے قائم کئے ہیں،جلد ہی اسلام آباد میں دارالمدینہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے،جس کو منظور کرالیا گیاہے،مدرسہ المدینہ ان لائن کا بھی سلسلہ ہے جس کے تحت انٹرنیٹ کے ذریعے قرآن کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔