تعارف

مقام مصطفےٰ ﷺ کے تحفظ اور نظام مصطفےٰﷺ کے نفاذ کے ذریعے ہی پاکستان ترقی،خوشحالی اور استحکام حاصل کرسکتا ہےاور یہی جمعیت علماء پاکستان کی منزل ہے۔

جمعیت علماء پاکستان وہ جماعت ہے۔

            جس نے آئین پاکستان میں مسلمان کی متفقہ تعریف شامل کروائی۔
            جس نے پاکستان کا نام ”اسلامی جمہوریہ پاکستان“ رکھوایا۔
            جس نے قادیانیوں کو قومی اسمبلی کے ذریعہ غیر مسلم اقلیت قرار دلوایا۔
            جس نے ملک میں تحریک ختم نبوت ﷺ،تحریک نظام مصطفےٰ ﷺاور تحریک ناموس رسالت ﷺ جیسی تحریکیں چلا کربڑی بڑی کامیابیاں حاصل کیں۔
            جس نے فرقہ وارانہ دہشتگری کے خاتمے کیلئے ”ملی یکجہتی کونسل“ بنائی اور تمام مسالک کے درمیان ہم آہنگی کی فضاء پیدا کی۔
            جس نے نہ صرف اہل سنت وجماعت بلکہ تمام مسالک کی جماعتوں کو متحد کر کے 2002؁ء کی قومی اسمبلی میں 70سے زائد نمائندے منتخب کرا کے لبرل طاقتوں کو لرزہ براندام کردیا۔
            جس نے میڈیا پر سب سے پہلے غازی ممتاز حسین قادری کے انداز عشق کی حمایت کر کے دلوں کو عشق مصطفےٰ ﷺ سے گرمادیا۔
            جس کی قیادت نے ہمیشہ متوسط طبقہ کی نمائندگی کی اور کبھی پلاٹ پرمٹ کی سیاست نہیں کی۔
            جس نے ملک کے شہریوں کو مساوی حقوق دلانے کیلئے سندھ اسمبلی میں کوٹہ سسٹم کے خلاف عملی جدوجہد کی۔
            جس کی قیادت پر کبھی کرپشن کا کوئی داغ نہیں لگا۔
            جس میں خواجہ قمر الدین سیالوی، علامہ شاہ احمد نورانی،علامہ سیداحمد سعید شاہ کاظمی،مولانا عبدالستار خان نیازی،علامہ حامد علی خان،پیر کرم شاہ الازھری جیسے اولیاء کرام نے شامل ہو کر تحفظ مقام مصطفےٰ ﷺ اور نفاذ نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد کی سعادت حاصل کی۔
            آج ان اولیاء کرام کے نقش قدم پر چلتے ہوئے صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر ان کے اکابرین کے مشن کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔
            آئیے اولیاء اللہ اور علماء کی اس جماعت میں شامل ہو کر ان اکابرین کے مبارک مشن کو پائیہ تکمیل تک پہنچائیں اور ملت کے ساتھ ساتھ اپنی عاقبت کو بھی سنواریں۔