الخادم گروپ

الخادم گروپ

جمعیت علماء پاکستان نے 2001؁ء کے غیر جماعتی بلدیاتی انتخابات میں الخادم گروپ کے نام سے حصہ لیا
جمعیت علماء پاکستان کے اُس وقت کے صوبائی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کوالخادم گروپ کا چیئرمین بنایا گیا جن کی قیادت میں جے یو پی نے سندھ کے تین بڑے شہروں کراچی،حیدرآباد اور میرپور خاص میں نمایاں کامیابی حاصل کی حیدرآباد میں ناظمین کے دس پینل اور100سے زائد کونسلرز الخادم گروپ کے کامیاب ہوئے اس طرح سید احد یوسف کے بعد (بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد) سٹی حیدرآباد کے ناظم کی سیٹ جمعیت علماء پاکستان کے الخادم گروپ نے حاصل کی